راسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو سانحہ دزاپ میں شہید ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ راسک شہر میں ادا کرکے شہیدوں کے لیئے دعائے مغفرت مانگی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق سانحہ دزاپ شہدا کی نماز جنازہ گزشتہ جمعہ کو راسک شہر میں ادا کی گئی ـ اس نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت اور بعد جنازہ شہدا کے لیئے دعائے مغفرت مانگی گئی ـ
واض رہے کہ 30 ستمبر کو قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ میں اب تک 95 بلوچ شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ـ