دوشنبه, فبروري 24, 2025
Homeخبریںراسک شہر میں سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق ایک زخمی

راسک شہر میں سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق ایک زخمی

راسک(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو راسک شہر کے گاوں پشامگ کے قریب ایندھن سے بھرا ایک گاڑی الٹ گئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور جانبحق اور دوسرا زخمی ہوا۔

اس حادثے میں جانبحق فیولر کی شناخت 15 سالہ مبین فولادی ولد یار محمد اور زخمی فیولر کی شناخت حسین جمالزہی ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں سرباز شہر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں نوجوان مورتان بارڈر سے اپنے والد کے ہمراہ ایرانی ایندھن پیٹرول اور ڈیزل لے جا رہے تھے جب ان کا سڑک حادثہ ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مناسب اور مستحکم روزگار کے تمام مواقع قابض ایران نے بلوچوں کے لیے بند کر رکھے ہیں نوجوان نسل خاندان کی کفالت کے لیے بحالت مجبوری ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے اس غیر منظم کاروبار سے منسلک ہیں۔ جو کہ آئے روز قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں نہ صرف قتل ہو رہے ہیں بلکہ مختلف حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز