دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںراسک میں ایرانی آرمی کیمپ میں ایک بلوچ سپاہی فائرنگ سے قتل

راسک میں ایرانی آرمی کیمپ میں ایک بلوچ سپاہی فائرنگ سے قتل

راسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں ایرانی آرمی کے کیمپ میں موجود ایک بلوچ آرمی اہلکار کو خود ایرانی آرمی کے ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایک بلوچ سپاہی عبداللہ سکندری ولد نور محمد سکندری کو ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کے “قدس مزاحمتی کیمپ ” کے اندر ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ

اس بلوچ اہلکار کی لاش کو راسک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے طبی عملے کی کوششوں کے باوجود شدید خون بہنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز