راسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اتوار 10 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے پشامگ گاؤں میں ایک شخص کنواں کھودتے وقت گرنے سے جانبحق ہو گیا ـ
اس چاہ کن کی شناخت “ناصر ملازہی ولد عثمان ” ہے جو کہ سرباز شہر کے انزہ گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ کام کرتے ہوئے ناصر اپنا توازن کھو بیٹھا اور کنویں میں گر کر زخمی ہوگیا تھا ـ وہ حادثے کے بعد زخموں اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جانبحق ہوگیا ـ