راسک (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق پیر 12 اکتوبر 2026 کی علی الصبح ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے علاقے پارود میں واقع مورتان پولیس چوکی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جس کے بعد چوکی پر تعینات اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، جھڑپ چند منٹ قبل شروع ہوئی تھی اور دونوں جانب سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملے کی نوعیت، پولیس چوکی میں موجود اہلکاروں کی صورت حال اور ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں، جن میں زاہدان، سراوان اور ایرانشہر شامل ہیں، میں متعدد سکیورٹی واقعات اور مسلح جھڑپیں پیش آ چکی ہیں۔
تازہ ترین واقعے میں جمعہ 9 اکتوبر 2026 کو زاہدان کے علاقے چشمہ زیارت کی سڑک پر نصب بم کے دھماکے میں صوبائی پولیس کمان کے ثقافتی و سماجی امور کے نائب سربراہ کرنل نصرت افتخاری پوڈینہ ہلاک ہوگئے تھے۔ جبهہ مبارزین مردمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول
کی تھی۔


