سه شنبه, دسمبر 3, 2024
Homeخبریںراشد حسین کی بازیابی کے حق میں کراچی پریس کلب کے...

راشد حسین کی بازیابی کے حق میں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ـ ماما قدیر بلوچ

کراچی(ہمگام نیوز )ریاستی جبری لاپتہ راشد حسین کی والدہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ راشد حسین کو 26 دسمبر 2018 کو متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیا گیا اور وہاں غیرقانونی حراست میں جبری لاپتہ رکھنے کے بعد جون 2019 کو پاکستانی حکومت کی تحویل میں دیا گیا تھا، ان کی گرفتاری غیرقانونی تھی جبکہ انھیں گذشتہ تین سال سے جبری لاپتہ کیا گیا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔

ماما قدیر نے مزید بتایا کہ کل شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے راشد حسین کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین احتجاج کریں گے۔

وی بی ایم پی کے رہنما ماماقدیر بلوچ نے کیمپ اظہار یکجتی کے لئے آئے ہوئے وفود جن میں استاد علی شیر جتوئی ، استاد نصر اللہ مزار ی بلوچ ، استاد حاجی انور اور استاد عبد القیوم بلوچ سے مخاطب ہو کر کہا کہ بلوچستان کے کئی علاقوں سے فوجی آپریشن کی اطلاعات بھی آئی ہیں۔آج بلوچستان کا کونا کونا ظلم و جبر کا شکار ہے۔

انھوں نے کہا بلوچستان حکومت نے ایف سی اور سی ٹی ڈی کو بلوچ نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اس پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی نام نہاد حکومت کے جرائم پر خاموشی ایک معمہ بن چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کالونیل سوچ اور سیکورٹی ریاست کے بقاء کو مدنظر رکھ کر حاکم طبقہ ہر وقت اپنے آئین میں ترا میم لاتے ہیں ریاست چاہیے کتنے ہی نرم یا سخت قوانین بنائے ان کے محکوم خطوں پر مثبت اثرات نہیں پڑیں گے بلکہ ان کے ذریعے مزید جبر کے جواز پیدا کیے جائیں گے اور ریاستی گماشتوں کے درمیان اس بارے میں مباحث کروا کر دنیا کو گمراہ کیا جائے گا۔
واضح رہے ریاستی جبری لاپتہ افراد اور شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4537 دن ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز