سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںراشد حسین کی عدم بازیابی کیخلاف چار اکتوبر کو مظاہرہ کیا جائے...

راشد حسین کی عدم بازیابی کیخلاف چار اکتوبر کو مظاہرہ کیا جائے گا

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) لاپتہ راشد حسین کے لواحقین نے کہا ہے کہ راشد حسین کی متحدہ عرب امارات سے گمشدگی کو نو مہینے جبکہ پاکستان میں تین مہینے مکمل ہوچکے ہیں لیکن انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی وکیل اور لواحقین سے ملاقات کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور امارات کے اس غیر انسانی رویے اور عمل کے خلاف 4 اکتوبر کو دوپہر 11 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

لاپتہ راشد حسین کے ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے راشد حسین کی پاکستان منتقلی کے جو دعوے کیئے تھے اس دعوے کو بھی اب تین ماہ سے زائد ہوچکا ہے اور پاکستان کے اپنے قانون کے تحت کسی بھی شخص کو تین ماہ کے اندر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے لیکن راشد حسین کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا اور نا ہی کسی وکیل تک رسائی دی جارہی ہے۔

فریدہ بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہم کوئٹہ میں موجود صحافیوں اور میڈیا اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتجاج کے روز ہماری آواز بنیں اور انہوں نے انسانی حقوق کے کارکنوں و دیگر طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 4 اکتوبر کے احتجاج میں شامل ہوکر راشد حسین کی باحفاظت منظرے عام پر لانے و بازیابی میں ہماری آواز بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز