شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںراشد پرکانی دس ماہ سے جبری لاپتہ، اہلِ خانہ کی بازیابی کی...

راشد پرکانی دس ماہ سے جبری لاپتہ، اہلِ خانہ کی بازیابی کی اپیل

شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شال (کوئٹہ) کے علاقے میاغنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان راشد پرکانی گزشتہ دس ماہ سے جبری لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

خاندان کے مطابق راشد پرکانی ولد محمد اکبر پرکانی کو 14 اپریل 2025 کی شب تقریباً ایک بجے میاغنڈی میں ان کے گھر سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دس ماہ گزرنے کے باوجود انہیں نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی ان کی خیریت سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی گئیں۔

ورثا نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ راشد پرکانی کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز