سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںراغے و دشت میں ڈیتھ اسکواڈ و فورسز پر حملے کی ذمہ...

راغے و دشت میں ڈیتھ اسکواڈ و فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں : بی ایل ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر گفتگو کرتے ہوئے راغے میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندوں اور دشت میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے. ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ آج ہمارے سرمچاروں نے راغے کے علاقے بیرونٹ میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں انکے تین کارندے جہانگیر، لال بخش اور نصیر ہلاک ہوگئے جن کے ہتھیار بھی سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لے لیے. گہرام بلوچ نے کہا کہ جہانگیر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم رکن تھے اور ایسے لوگ ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں بی ایل ایف ترجمان نے مزید کہا کہ دشت نیا روڈ میں ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا. گہرام بلوچ نے بیان کے آخر میں کہا کہ ریاستی فورسز اور اس کے ڈیتھ اسکواڈ پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز