چهارشنبه, جنوري 15, 2025
Homeخبریںراولپنڈی:آرمی چیک پوسٹ پرفائرنگ,ایک فوجی سمیت دوافراد ہلاک جبکہ2افراد شدیدزخمی ہوگئے

راولپنڈی:آرمی چیک پوسٹ پرفائرنگ,ایک فوجی سمیت دوافراد ہلاک جبکہ2افراد شدیدزخمی ہوگئے

راولپنڈی(ہمگام نیوز ڈیسک) تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ماربل فیکٹری روڈپرآرمی چیک پوسٹ پرفائرنگ سے ایک فوجی سمیت دوافراد ہلاک جب کہ دو افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ ماربل فیکٹری روڈپرریلوے پھاٹک کے قریب پاکستان آرمی کے فوجی معمول کی چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران سپاہی محمدعثمان نے ایک رکشہ کو روکا ,اس کے ڈرائیوراوراس میں سوارشخص سے ان کی شناخت بارے دریافت کیااسی دوران چادراوڑھے ہوئے ایک شخص نے کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کردی جس سے فوجی عثمان اورتین سویلین سجاد ،آٓصف اورشاہدشدیدزخمی ہوگئے انہیں مقامی ہسپتال لے جایاگیاجہاں پاکستانی فوجی محمدعثمان اورسویلین سجاداحمد ہلاک ہوگئے جب کہ شاہدخان ولدسرفرازاورآصف خان ولدسرورخان ساکنائے حبیب کالونی کو شدیدزخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی میں داخل کرادیاگیا ذرائع کاکہناہے حملہ آورملزم فائرنگ کرنے کے بعدقریب ہی کھڑے موٹرسائیکل پرسوارہوکراپنے ساتھی کے ہمراہ فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز