شنبه, جون 14, 2025
Homeخبریںروان سال جرمنی میں مسلمانوں، مسجد اور أن کے دیگر اداروں پر...

روان سال جرمنی میں مسلمانوں، مسجد اور أن کے دیگر اداروں پر حملوں میں واضح کمی ریکارڈ۔

جرمنی(ہمگام نیوز) میں رواں سال مسلمانوں، مساجد اور مسلمانوں کے دیگر اداروں پر حملوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ نے وفاقی حکومت سے اس بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار طلب کیے تھے۔

جرمنی کی بائیں بازو کی جماعت ڈی لنکے کے پارلیمانی دھڑے نے وفاقی جرمن حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جرمنی میں آباد مسلمانوں، ان کی عبادت گاہوں یعنی مساجد اور ان کے دیگر اداروں پر ہونے والے حملوں کے نئے اعداد و شمار پیش کرے۔ اس کے جواب میں وفاقی حکومت نے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ تک کے جو اعداد و شمار جاری کیے ان سے یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ عرصے کے دوران جرمنی بھر میں اسلام دشمن یا اسلام مخالف جذبات کے تحت مسلمانوں، مساجد اور دیگر مسلم اداروں پر ہونے والے حملوں کی تعداد 91 رہی جبکہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی کے دوران ایسے واقعات کی تعداد 197 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یاد رہے گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں اسلام دشمن رجحان کے ضمن میں 275 حملے دیکھنے میں آئے تھے۔ علاوہ ازیں 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسلام دشمن جذبات کے اظہار میں کیے جانے والے حملوں میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ اس سے پہلے والی سہ ماہی میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز