دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںرواں سال مغربی مقبوضہ بلوچستان میں پانی میں ڈوبنے کے 12 واقعات...

رواں سال مغربی مقبوضہ بلوچستان میں پانی میں ڈوبنے کے 12 واقعات رپورٹ کیئے گئے

رواں سال مغربی مقبوضہ بلوچستان میں پانی میں ڈوبنے کے 12 واقعات رپورٹ کیئے گئے

زاھدان ( ہمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچیستان میں ہلال احمر کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے لے کر 12 جولائی تک بلوچستان بھر میں ہلال احمر کو گہرے پانی کے تالابوں، ندیوں اور سمندر کے ساحلوں میں ڈوبنے کے 12 واقعات کے رپورٹ موصول ہوئے ہیں

انہوں نے مزید کہا ان حادثات میں 21 افراد متاثر ہوے، 157 امدادی کارکنوں نے 33 آپریشنل ٹیموں کی شکل میں 10 ایمبولینسوں ، 5 ریسکیو گاڑیاں کے علاوہ دیگر 7 ایمبولینس کے ساتھ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لئے رواں سال متحرک رہے

مغربی بلوچستان کے ہلال احمر کے سربراہ نے اپنے رپورٹ میں مزید کہا یہ واقعات اکثر چابہار، زابل، ھیرمند، زھک اور نیکشہر میں پیش آئے ہیں، جن میں پانی میں ڈوبنے کے حادثات میں 16 افراد کی موت واقع ہوگئ ہے جبکہ ریسکیو ٹیم نے صرف 5 افراد کو بچایا ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سمندر کے ساحلوں، ندیوں اور بڑے بڑے برساتی تالابوں میں ڈوبنے کی سب سے بڑی وجہ لاپرواہی اور لا علمی ہے جبکہ ڈوبنے کی واقعات میں ہر سال بچوں کی شرع اموات سب سے زیادہ ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز