Homeخبریںرودان: مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں قابض ایرانی پولیس کے ڈپٹی...

رودان: مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں قابض ایرانی پولیس کے ڈپٹی کمانڈر زخمی

رودان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار 15 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے انتہائی مغربی علاقے رودان شہر میں قابض ایرانی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں پولیس ڈپٹی کمانڈر زخمی ہوا۔
مزید اطلاع کے مطابق مسلح افراد اور پولیس فورسز کے درمیان جھڑپ میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمانڈر کی شناخت حس سالارنسب کے نام سے ہوئی ہے ـ
تاہم مسلح افراد اور پولیس فورسز کے درمیان مبینہ جھڑپ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ـ

Exit mobile version