ماسکو (ہمگام نیوز) روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں روسی جنگی جہاز کو گولہ بارود میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
غیرملکی خبر رساں اداے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاز کے تمام عملے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی جنگی جہاز یوکرین پر بحری حملے کی قیادت کرنے والے بیڑے کا حصہ ہے۔
دوسر جانب یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے 2 کروز میزائلوں سے روسی جہاز کو نشانہ بنایا۔