شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںروسی خاتون صحافی کی ایران میں گرفتاری ، ماسکو میں ایرانی سفیر...

روسی خاتون صحافی کی ایران میں گرفتاری ، ماسکو میں ایرانی سفیر طلب

ماسکو ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابقروسی وزارت خارجہ نے تہران میں ایک روسی خاتون صحافی کی گرفتاری پر ماسکو میں ایرانی سفیر کو طلب کر کے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

تہران میں روسی سفارت خانے کے مطابق پاسداران انقلاب نے روسی صحافیہ یولیا یوزک کو ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا اور اس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں پکڑا گیا۔

فارسی میں نشریات پیش کرنے والے ‘فردا’ ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب نے صحافیہ یولیا یوزک کو روسی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعاون کے شبے میں پکڑا ہے۔

ریڈیو نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صحافیہ یوزیک کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس یونٹ نے حراست میں لیا ہے۔

یولیا یوزک نے چند سال پہلے تہران میں ایک رپورٹر کے طور پر کام شروع کیا تھا۔

روسی صحافی بورس ووچیچکوسکی جو یوزیک کے ساتھی ہیں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر لکھا کہ یوزیک کو ایرانی حکام کی طرف سے باقاعدہ دعوت دے کر بلایا گیا۔

 جب وہ تہران پہنچی تو اس کا پاسپورٹ یہ کہہ کر لے لیا کہ واپسی پر لوٹا دیا جائے گا مگر شام کو ایرانی پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر یوزیک کو حراست میں لے لیا۔

ایک خبر کے مطابق گرفتاری کے بعد یوزیک کی ماسکو میں موجود اس کے اہل خانہ سے ایک منٹ کی بات کرائی گئی تھی اس کے بعد اس سے رابطہ منطقع ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب ان کا یوزیک کے ساتھ رابطہ ہوا تووہ جیل کے سیل میں فرش پر بیٹھی ہوئی تھی۔ 

اس کے بعد اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ اسے آج بروز ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یولیا یوزک کی بیٹی نے فیس بک کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی والدہ کو ایران میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز