Homeخبریںروسی طیارہ سائبییر یا میں گر کر تباہ۔

روسی طیارہ سائبییر یا میں گر کر تباہ۔

ماسکو(ہمگام نیوز) روس کی وزارت دفاع کا ایک طیارہ سائبیریا کے یاکوتیا علاقے میں گرکر تباہ ہو گیا ہے۔ اس پر 39 افراد سوار تھے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آئی ایل 18 ساخت کے اس طیارے کے حادثے میں 16 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔ پہلے اس نے کہا تھا کہ طیارے پر سوار 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں لیکن اب اس میں تصحیح کی گئي ہے۔ جب طیارہ حادثے کا شکار ہوا تو وہاں موسم مبینہ طور پر خراب تھا۔ یہ طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر کانسک سے روانہ ہوا تھا۔ یہ صبح پونے پانچ بجے ٹکسی سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہو گيا۔ طیارہ تین حصوں میں ٹوٹ گیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔ روسی کی ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا ہے کہ تین ایم آئی 8 ہیلی کاپٹرز کو جائے حادثہ کے لیے روانہ کیا گيا ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ 16 شدید زخمیوں کے علاوہ سات افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version