یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںروس اور شام کی مشترکہ جنگی مشقیں

روس اور شام کی مشترکہ جنگی مشقیں

دمشق (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت دفاع کی طرف سے روس اور شام کے فوجیوں کی مشترکہ فوجی مشقں کی فوٹیج جاری کی گئی ہے۔ روس اور شام کے صدر بشار الاسد کا کا اہم ترین اتحادی ہے۔
روسی فوج نے پچھلے گیارہ برسوں میں بشارالاسد کی حکومت کے درپے اس کی مخالف مسلح اپوزیشن کو پیچھے دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شام میں جب سے خانہ جنگی شروع ہوئی ہے اس کیی فوج موجود ہے ۔ اس عرصے میں لاکھوں شہری مارے جاچکے اوربے گھر ہو چکے ہیں۔

روان سال کے شروع میں جب سے روس نے یوکرین پر ؐحملہ کیا یے یہ تیسری دستاویزی مشترجہ فوجی مشق ہے جو روس اور شام کے درمیان ہوئی ہے۔
حالیہ دنوں میں شامی چھاتہ برداروں کو روسی تربیت کاروں کے ذریعے تربیت دی گئی ہے۔ اس سال کے شروع میں شامی اور روسی فوج کے پائلٹوں نے مشترکہ مشقیں ملک سے باہر بھی کی تھیں۔ اس تربیتی علاقے میں اسرائیلی قبضے میں گولان کی پہاڑیوں کے قریب کا علاقہ بھی شامل تھا۔
ماہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے سے محض ایک ہفتہ پہلے بھی دونوں ملکوں بھی مشترکہ مشقیں کی تھیں۔ علاوہ ازیں روس نے لانگ رینج نیولکلئیر بمبار جنگی طیارے بھجوائے ان کے ساتھ ہائپر سانک میزائل بھجوائے تاکہ بحر متوسط میں بحری مشقیں کی جاسکیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے چند برسوں کے دوران سینکڑوں بار شام پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اگرچہ اس نے اس طرح کے آپریشنز کا اظہار اور اعتراف کیا ہے۔ ابھی تازہ اسرائیلی حملے مین تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں کا مقصد ایرانی حمایت یافتہ ان مسلح گروپوں کو نشانہ بنانا ہوتا ہے جو بشارالالسد مدد کے لیے شام میں موجود ہیں۔ ان مین لبنان کی حزب اللہ بھی شامل ہے۔ اسی طرح مسلح بحری جہازوں کو بھی ہدف بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز