ماسکو(ہمگام نیوز ڈیسک)روس اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں دوسرے ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ان خیالات کا اظہار دوسری عالمی جنگ میں NAZI جرمنی کے خلاف کامیابی کے چوہتر سال مکمل ہونے کے موقع پر ریڈ سکوائر میں فوجی پریڈ سے قبل ایک تقریر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور دفاعی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔


