شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںروس: مسلح شخص کی اسکول میں فائرنگ، دو بچوں سمیت چار افراد...

روس: مسلح شخص کی اسکول میں فائرنگ، دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس کے اولیانوسک ریجن میں ایک مسلح شخص نے بچوں کے اسکول (کنڈرگارٹن) میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق بچوں کےاسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر، دو بچے اور حملہ آور بھی شامل ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہونے کا امکان ہے۔

ادھر ماسکو سے خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز