سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںروس میں پیرا شوٹرز کو لیکر جانے والا مسافر بردار طیارہ انجن...

روس میں پیرا شوٹرز کو لیکر جانے والا مسافر بردار طیارہ انجن میں خرابی کی وجہ سے جنگل میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ, 9 افراد ہلاک اور 11زخمی

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق روس میں پیرا شوٹرز کو لیکر جانے والا مسافر بردار طیارہ انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے جنگل میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

امدادی کاموں کے دوران طیارے کے ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 11 افراد زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تنائی ایئر فیلڈ سے پرواز بھرنے والے طیارے میں 17 پیرا شوٹرز اور پائلٹ کے علاوہ عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے پیرا شوٹرز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارے کے زندہ بچ جانے والے عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارے کا ایک انجن فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز