دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںروس نے یوکرین میں فوجی چیلنج کا توڑ کرنے کے لیے نئی...

روس نے یوکرین میں فوجی چیلنج کا توڑ کرنے کے لیے نئی فوج تشکیل دیدی

لندن ( ہمگام نیوز) روس نے یوکرین میں اپنی جنگی کارروائی کو موثر بنانے کے لیے نئی زمینی فوج بنالی ہے۔ اس بارے میں برطانوی فوج کے ٹویٹر کے ذریعے سامنے آنے والے انتیلی جنس بلیٹن میں بتایا گیا ہے یہ بات تقریبا یقین کی حد تک کہی جا سکتی ہے کہ’ روس نے ایک نئی فوتشکیل دے دی ہے۔ ‘

انٹیلی جنس بلیٹن کے مطابق ‘ اس نئی فوج کی تشکیل کا مقصد یوکرین میں اپنی پہلے سے بر سر پیکار فوج کو آپریشنل سپورٹ دینا ہے۔ ‘ برطانوی انٹیلی جنس بریف مین مزید کہا گیا ہے۔ ‘ یہ نئی فوج تیسری آرمی کور پر مشتمل ہے، یہ نئی فوج روسی شہر ملینو میں موجود ہے ، جو ماسکو کے مشرق میں واقع ہے۔’
برطانوی فوج کی معلومات کے مطابق روس کے فوجی کمانڈروں کو ڈونباس کے علاقے میں اپنی فوجی قوت کو تقویت دینے کے لیے درپیش چیلنج کے علاوہ یوکرین کے جوابی حملوں کے مقابلے کے لیے اپنی آپریشنل ترجیحات کے چیلنج کا سامنا ہے۔’ واضح رہے روس یوکرین پر اپنے حملے کو خصوصی فوجی آپریشن کا نام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز