Homeخبریںروس نے یوکرین کا فوجی طیارہ مار گرایا

روس نے یوکرین کا فوجی طیارہ مار گرایا

ماسکو (ہمگام نیوز) روسی فوج نے یوکرین کا فوجی طیارہ یو ایس 25 جمعرات کے روز مار گرایا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فوجی طیارے کو مشرقی یوکرین کے علاقے کراما تورک کے نزدیک نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم دوسری جانب یوکرین کی طرف سے فوری طور پراس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے ماہ فروری سے روس نے یوکرین پر حملہ کر رکھا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری لڑائی کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version