چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںروس کا جوابی اقدام، یورپی یونین کے 18 ملازمین کو ملک بدر...

روس کا جوابی اقدام، یورپی یونین کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس نے جوابی اقدام کے طور پر یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے 5 اپریل کو 19 روسی سفارت کاروں کوغیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے میزبان ملک بیلجیم چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

اب جوابی اقدام کرتے ہوئے روس نے بھی یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز