پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںروس کا ماریوپول پر حملے کیلئے بمبار طیاروں کا استعمال

روس کا ماریوپول پر حملے کیلئے بمبار طیاروں کا استعمال

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے پہلی مرتبہ ماریوپول پر حملے کیلئے بمبار طیاروں کا استعمال ہے۔

یوکرینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس نے ماریوپول پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ ماریوپول میں صورتحال مشکل بنادی گئی ہے اور سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔

ترجمان یوکرینی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ماریوپول کے بندرگاہی علاقے کے ارد گرد لڑائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق روس اپنی افواج ماری اپ کے علاقوں، روبزنے اور پوپاسنا پر قبضے کرنے کیلئے جمع کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز