جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںروس یوکرین تنازعے میں مغربی دنیا کا کردار’منافقت سے بھرپور‘

روس یوکرین تنازعے میں مغربی دنیا کا کردار’منافقت سے بھرپور‘

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مغربی طاقتوں نے ماسکو حکومت کی طرف سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے تناظر میں روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کر دیں۔ مشرق وسطیٰ میں اس اقدام کو مغرب کا دُوہرا معیار قرار دیا جا رہا ہے۔

مغرب میں کشادہ دلی کے ساتھ یوکرینی مہاجرین کے لیے دروازے کھول دیے گئے اور یوکرینی مسلح مزاحمت پر خوشی کا اظہار کیا جانے لگا اور یوکرین کی عسکری امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روس کے حملے پر دنیا کی بڑی طاقتوں کے اس رد عمل نے دہائیوں سے جنگ، جارحیت اور خونریزی کا سامنا کرنے والے مشرق وسطیٰ کے خطے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس خطے میں بہت سے افراد عالمی بحرانوں پر مغرب کے رد عمل کو واضح ‘دوہرا معیار‘  قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز