روم(ہمگام نیوز) اطالوی دارالحکومت روم میں آج بروز جمعہ ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا ایک دیسی ساختہ بم کی وجہ سے ہوا ہے، جو ایک پوسٹ آفس کی کار پارکنگ میں نصب کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔