نیویارک (ہمگام نیوز ڈیسک ) ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ رونے کیلئے بہترین وقت رات 7 سے10بجے ہےجس سے وزن کم ہوتا ہے”نئی تحقیق کے مطابق
آپ تقریبا 16.5 گیلن آنسو بہاتے ہیں۔ جی ہاں سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک عام شخص اوسطا 16.5 یعنی کہ 70 لیٹر سے زیادہ آنسو بہاتا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ لوگ تو رو پیٹ کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرلیتے ہیں، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو رونے پر شرمندگی یا اسے اپنی کمزوری سمجھ کر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔
سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ روتے ہیں یا روتی شکل بنا کر روتے رہتے ہیں ایسے لوگوں کا وزن کم ہوکر انھیں نفسیاتی سکون ملتا ہے۔
تحقیق کے مطابق جذبات پر قابو نہ رکھ کر رونے والے افراد کے آنسووں میں مخصوص ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کارٹیسول کی سطح کو بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں پرولیکٹن، لیو اینکفلن اور ایڈرینو کورٹیکو ٹروپن (اے سی ٹی ایچ) کہا جاتا ہے۔ یہ تمام ہارمونز اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہم زہنی طور شدید دباو کا شکار ہوتے ہیں، ان ہی سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے۔
اس سلسلے میں ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ رونے کیلئے بہتر وقت شام سات سے رات 10؍ بجے تک ہے۔
رپورٹ کے مطابق جذبات اور آنسووں کو کبھی بھی چھپا نہ رکھیں یا انسانی فطری جزبات کو نہ دبائیں، بلکہ اگر آپ کسی بات پر بہت تکلیف میں یا دکھ میں ہیں تو ضرور روئیں، اس سے نہ صرف دل کو تسکین ملتی ہے بلکہ آپ ہلکا بھی محسوس کرتے ہیں۔
رونے سے دماغ پر موجود ایک بوجھ سا بھی کم محسوس ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ رونے کو کمزوری ہرگز نہ سمجھے، یہ ایک جیتے جاگتے انسان کا عام سا فعل ہے جو اس کے نارمل ہونے کی نشانی ہے۔