سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںروڈ حادثے میں ایک طالبعلم جانبحق پانچ زخمی

روڈ حادثے میں ایک طالبعلم جانبحق پانچ زخمی

پھرہ( ھمگــام نیوز) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پھرہ ( ایرانشھر) میں ایک روڈ حادثے میں ایک طالبعلم جانبحق جبکہ دیگر پانچ طالبعلم شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پرائیویٹ گاڑی میں چند بلوچ طالبعلم سوار ہوکر اپنے اسکول جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے گاڑی الٹ گئی۔ گاڑی میں سوار ایک طالبعلم موقع پر جانبحق ہوگیا تاہم دیگر پانچ طالب علم شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو واقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت قریبی ھسپتال میں طبعی امداد کے لیئے پہنچا دیا۔
ـ
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کافی فاصلے پر ہونے کی وجہ سے اور سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید دشواریوں کا سامنا ہے لہٰذا طالب علم وقت پر اسکول پہنچنے کی خاطر راہ چلتی گاڑیوں میں “لِفٹ” لیکر جانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے سبب حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔

سرکار کی عدم توجہی کے سبب ہر سال اسی نوعیت کے حادثات میں کئی طالب علم حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں سے کئی طالب علم اپنی قیمتی جان ہی گنوا دیتے ہیں اور کئی شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔ ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز