پشاور(ہمگام نیوز ڈیسک) گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کی جانب سے پی ٹی ایم کے پرامن دھرنا اور احتجاجی پروگرام پروگرام برائے راست بلا امتیاز فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق 45 زخمی درجن سے زیادہ گرفتار کیئے گئے۔ تفصیلات کے مبابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں پاکستانی فورسز نے جھوٹ اور دروغ گوئی اے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرنے کے بعد ان متاثرین پر جھوٹا مقدمہ بنا کر چیک پوسٹ پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی آر میں اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی بنوں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی، 302، 324 اور دیگر سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں سمیت فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ شامل کیا گیا ہیں ۔۔اس سے قبل گزشتہ روز گرفتار کئے گئے علی وزیر کو آج بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو 8روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔جبکہ دوسری طرف پی ٹی ایم نے ہر سطح پر عموما اور سوشل میڈیا پر خصوصی طور احتجاج کیا گیا ییں۔


