چهارشنبه, جنوري 22, 2025
Homeخبریںرہائی پانے والے طالبان کے خلاف افغان انٹیلیجنس خفیہ آپریشن کر رہی...

رہائی پانے والے طالبان کے خلاف افغان انٹیلیجنس خفیہ آپریشن کر رہی ہے: افغان طالبان

 

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے دوحہ میں قائم سفارتی دفتر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کابل حکومت کی جانب سے رہا کیے جانے والے افغان طالبان کو دوبارہ حراست میں لیا جا رہا ہے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ رہائی پانے والے طالبان کے خلاف افغان انٹیلی جنس خفیہ آپریشن کر رہی ہے، شاہین نے دھمکی دی ہے کہ اس کا خمیازہ کابل حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت کابل حکومت اب تک چار ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے جبکہ طالبان نے بھی سات سو افراد کو رہا کیا ہے، ڈیل کے تحت طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز