یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںریاستی جبری گمشدگی کے شکار عبدالحمید زہری کی بازیابی کے حق میں...

ریاستی جبری گمشدگی کے شکار عبدالحمید زہری کی بازیابی کے حق میں اہلخانہ کیجانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

کراچی(ہمگام نیوز)کراچی سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے عبدالحمید زہری کے باحفاظت بازیابی کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں عبدالحمید کے اہلخانہ کے طرف سےاحتجاجی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری یے۔
اس احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے عبدالحمید زہری کےاہلخانہ نے حکومت اور ملکی اداروں سے عبدالحمید زہری کی باحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ عبد الحمید زہری کو پاکستانی خفیہ اداروں نے کراچی سے 10-04-2021 کو حراست میں لینےکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز