بدھ, جون 26, 2024
ہومخبریںریاستی فورسز پر حملوں کی ذمہد اری قبول کرتے ہیں .بی ایل...

ریاستی فورسز پر حملوں کی ذمہد اری قبول کرتے ہیں .بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے قابض ریاستی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج شام کوآواران تیرتیج میں ایف سی کیمپ پر دو راکٹ فائر کئے جس سے ایف سی کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جواب میں حواس باختہ فورسزنے عام آبادی پر مارٹر فائر کئے ۔گزشتہ رات گیشکور میں زیک چوکی پر سرمچاروں نے راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا،کل رات ہی مند میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا، اسی دوران مندہی میں کوہ سالم ایف چیک پوسٹ کو خودکارہتھیاروں سے نشانہ بنایا، ان دونوں حملوں میں ایف سی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز