یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںمخبرغلام یوسف کوتفتیش کے بعد ہلاک کیا ۔بی ایل ایف

مخبرغلام یوسف کوتفتیش کے بعد ہلاک کیا ۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے دشت میں پاکستانی فوج کے معاون کار کی گرفتاری اور ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 7 مئی کو سرمچاروں نے دشت کے علاقے چاتیگ سے ریاستی مخبر غلام ولد یوسف کو گرفتار کیا ۔بی ایل ایف کی تفتیش اور پوچھ گچھ کے بعد اسے انسانیت کے خلاف جرائم ثابت ہونے پربدھ کے روز موت کی سزا دے دی گئی۔ وہ قابض فوج کی بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں میں براہ راست فوج کے معاون کا کردار ادا کر رہاتھا۔ وہ کئی آپریشنوں، گھروں میں چھاپے، چادر و چار دیواری کی پامالی ، اور بلوچ جہد کاروں کی اغواو قتل اور ان کے خاندانوں کے افراد کو ٹارگٹ کرانے میں ملوث تھا۔ غلام ولد یوسف نے اپنے تمام جرائم کا از خود اعتراف بھی کیاہے۔ اس نے اپنے نیٹ ورک اور علاقے کے خاص افراد کے نام بھی فاش کئے ہیں، جو فوج کے ساتھ بلوچوں کے قتل عام میں ساتھ دے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ قابض فوج نے علاج و معالجے کے نام پر لوگوں کو کیمپوں میں آنے کی دعوت دی ہے۔ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کیمپوں کا رخ نہ کریں، کیونکہ سرمچار ان پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں ۔ دوسری جانب اسی بہانے مخبر و معاون کار کیمپوں میں آسانی سے پہنچ کر اپنا کام کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز