کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا کے نماہندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز آواران پیراندر میں ریاستی مخبر برکت ولد نذیر کو سرمچاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ مذکورہ شخص کو کئی بار تنبیہہ کیا گیا کہ وہ ریاستی معاون کاری، سرمچاروں کی مخبری سے باز آئے مگر وہ اپنے قوم دشمن حرکات سے باز نہیں آئے،جس کے بعد سرمچاروں نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کیا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ ریاستی مخبر کی ہلاکت بعد گزشتہ رات فورسز نے پیر اندر،زیلگ و قرب و جوار میں آپریشن کرکے کئی لوگوں کو اغوا کیا۔ ان میں نوعمر بچوں سے لیکر بوڑھے شخص شامل ہیں۔
جبکہ پیر کے روز آپریشن جاری رہا، آواران کے علاقوں گزی،زیلگ، پیراندر کریم بخش بازار، زومدان سے فورسز نے تمام مرد حضرات و کچھ بچوں کو بھی حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔