جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںریاستی مخبر قمبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی...

ریاستی مخبر قمبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل کراچی کے علاقے ملیر میں ریاستی مخبر ضلع آواران تیرتیج کے رہائشی قمبر عرف درویش پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا۔ وہ بی ایل ایف سے وابستہ تھا مگراس نے 2015 میں قومی جہد سے دستبردار ہوکر ریاست کے سامنے سرنڈر کرکے قابض فوج کے لئے مخبری کاکام شروع کیا۔ قابض فوج بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے جس میں سینکڑوں بلوچ جوانوں کو شہید اور ہزاروں کو اغوا کرکے خفیہ زندانوں میں رکھاگیا ہے جہاں وہ کئی سالوں سے انسانیت سوز اذیتیں برداشت کررہے ہیں۔ قابض فوج کا کوئی بھی شخص ساتھ دے تو اسکی سزا بلوچ قوم نے موت مقرر کی ہے۔ وہ جہاں کہیں بھی ہوں سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز