یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںریاستی مخبر کی ہلاکت بعد قابض آرمی نے آبادی کو نشانہ بنایا:...

ریاستی مخبر کی ہلاکت بعد قابض آرمی نے آبادی کو نشانہ بنایا: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گریشہ کے علاقے آسپ کنری میں ریاستی مخبر کفایت ولد عبدالخالق گریشہ گواراست کے رہائشی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا،مذکورہ شخص گریشہ میں کئی آپریشنوں میں ملوث ہونے کے ساتھ بلوچ فرزندوں کی فوج کے ہاتھوں حراست میں برائے راست ملوث تھا،مذکورہ ریاستی مخبر کو لوگوں نے کہی دفعہ فوجی کیمپ میں آنے جانے کے ساتھ آپریشنوں میں فوج کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ریاستی مخبر کی ہلاکت کے بعد ہوس باختہ قابض فورسز نے آبادی کو نشانہ بنا کر کئی افراد کو لاپتہ کر دیا ،گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، جو بلوچ قوم کی نسل کشی میں قابض فوج کے ساتھ ایک صفہ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز