شنبه, نوومبر 9, 2024
Homeخبریںریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کمانڈر انور قلندر و اس کا بیٹا کہدہ...

ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کمانڈر انور قلندر و اس کا بیٹا کہدہ رحیم کو ہلاک کیا:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 اپریل کوسرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے کوہ ڈگار میں پاکستانی فوج کی دو گشتی گاڑیوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد قابض فورسز نے سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔

بہترین گوریلا حکمت عملی اپنا کر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کو شکست دیکر پانچ فوجی اہلکار ہلاک اور چار زخمی کئے اور خود بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ 24 اپریل سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم میں گواش کے مقام پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملہ کیا۔ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ایک گاڑی میں سوار تھے۔ حملے کے بعد دو طرفہ فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ کے مقامی سربراہ کمانڈر انور قلندر اور اس کا بیٹا کہدہ رحیم ہلاک ہوا ہے۔ حملے میں انور قلندر کا چھوٹا بیٹا عابد بھی ہلاک ہوا ہے، جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے۔ حملے میں اس بیٹے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر وہ محفوظ نہیں رہا ہے۔ اسے زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد دیکر ان کی بندوق و سامان ضبط کر لئے گئے۔ انہیں دو کلاشنکوف پاکستانی آرمی کی طرف سے دیئے گئے تھے جن پر ان کے نشان اور نمبر شمار درج ہیں۔ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اپنے آقا فوجیوں سے سبق لیکر اپنے بچوں اور خواتین کو ڈھال کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ یقیناًسرمچاروں کی غلطی نہیں بلکہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی دانستہ پالیسی ہے۔
ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کمانڈر انور قلندر سات سالوں سے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بلوچ نسل کشی میں معاونت کر رہا تھا۔ پہلے وہ دوستو کے ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ تھا۔ دوستو بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ دو ہزار تیرہ میں انور قلندر نے سرمچاروں کے سامنے پیش ہوکر اپنی صفائی پیش کی لیکن وہ اپنی سیاہ کرتوتوں سے باز نہیں آیا، اور بلوچ دشمنی میں مسلسل پاکستان کا ساتھ دیتے رہا۔ دو سال پہلے ایک مسلح تنظیم نے اس کے بیٹے رحیم پر حملہ کیا مگر زخمی ہوکر زندہ بچ گیا۔ اس کا ایک منظم گروہ اور نیٹ ورک ہے۔ ان کا ایک اہم کارندہ گزشتہ دنوں سرمچاروں نے گرفتار کیا ہے۔ اس سے تحقیق جاری ہے۔ انور قلند ر کئی بلوچوں کے اغوا، قتل سمیت فوجی آپریشنوں اور گھروں کو جلانے میں ملوث ہے۔ ہم عام عوام سے ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی فوج، ڈیتھ اسکواڈ اور سرکاری املاک سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز