تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ڈنُّک میں ہونے والے دل خراش واقعے پر شدید عوامی ردعمل کے بعد قابض ریاست نے عوامی طاقت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور بل آخر دس دن کے بعد ڈیتھ اسکواڈ گروہ کے سربراہ سمیر سبزل کو اس کے گھر آبسر سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مجرم سمیر سبزل کو آج شام کے وقت تربت پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس کے دیگر مسلح ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اب تک تربت پولیس کا موقف سامنے نہیں آیا مگر ذرائع کے مطابق مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے بلوچستان میں اس سانحے کے بعد سے لیکر اب تک مظاہرین سمیر سبزل کی گرفتاری اور اس پر ڈکیتی، دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات دائر کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، جس پر ذرائع کے مطابق آج عمل درآمد ہوگیا ہے۔
ذرائع نے ہمگام نیوز کو بتایا کہ عوام ان مظاہروں کو تمام ڈیتھ اسکواڈ اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کی بات کررہے ہیں۔