سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںریاض کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ : عرب اتحاد

ریاض کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ : عرب اتحاد

ریاض(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے پیرکی شب دارالحکومت ریاض کی جانب داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں تباہ کرکے حوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ سسعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے پیر کو عرب اتحاد کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے فضائی دفاع نے مملکت کی طرف داغے گئے تین بیلسٹک میزائلز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ اتحاد کا کہنا تھا کہ میزائلوں نے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنایا تھا تاکہ شہریوں اور شہری اشیا پر حملہ کیا جا سکے۔اتحاد نے ایک الگ بیان میں کہا کہ ’خطرے کے جواب میں، ہم حوثی ملیشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کریں گے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہم بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شدید حملہ کریں گے۔‘ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا نے اتوار سے مملکت کے جنوبی علاقے کی طرف کئی ڈرونز بھیجے ہیں جس کی علاقائی اکائیوں اور تنظیموں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔حوثی ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے سرحد پار سے اکثر آبادی والے علاقوں پر حملے کرتے ہیں جس سے عالمی توانائی کی سپلائی کو اور زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز