Homeخبریںرینجرز کا بلوچستان کے سیاسی ورکر کے گھر پر چھاپہ موبائل فون...

رینجرز کا بلوچستان کے سیاسی ورکر کے گھر پر چھاپہ موبائل فون چھین لئے گئے

کراچی (ھمگام نیوز)  لیاری کے علاقے گل محمدی لین میں آج  الصبح رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے رہائشی شاکر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارکر  خواتین کو زدو کوب کرکے  ان سے موبائل فون چھین لئے۔

فیملی زرائع نے تفصیلات دیتے کہا رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بغیر کسی سرچ وارنٹ کے ہمارے کراچی کے گھر پر دھاوا بول دیا، اور ہم سے ہمارے موبائل فون چھین لیے، الماریوں کے تالے توڈ دیے اور کپڑے نکال کر پھینک دیے اور پھر ہم سے پوچھنا شروع کردیا کہ تم  لوگوں نے اسلحہ کہاں چھپائے رکھیے ہیں؟  اور تمہارا شوہر کہاں ہے؟  انھوں نے کہاکہ د و سال قبل پاکستانی فورسز نے میرے بھائی سلطان سعید کو جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں  ۔

انھوں نے کہاکہ رینجرز کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک اہلکار نے کہا کہ تم لوگ سوشل میڈیا میں ہمارے خلاف کمپین کیوں  چلاتے ہو۔؟ انھوں نے کہا کہ یہ عجیب مخلوق ہیں، چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے ہمارے پیاروں کو جبری طور پر لاپتہ کررہے  ہیں، آئین و قانون کو پامال کرتے ہیں، اور جب ہم اپنے پیاروں کے لیے  آواز بلند کریں، تو الٹا یہ آئین شکن غنڈے ہمیں قصوروار ٹھہرا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ اگر اس ملک میں انصاف کے ادارے وجود رکھتے ہیں، تو ہمیں انصاف مہیا کیا جائے، اور ان ریاستی باوردی غنڈوں کو لگام دیں ۔

Exit mobile version