چهارشنبه, نوومبر 6, 2024
Homeخبریںریکان : قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز کی چلتی گاڑی پر براہ...

ریکان : قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز کی چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ سے تین بلوچ شہری زخمی

ریکان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ ۱۸ مئی کی صبح ریکان شہر میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار حادثے کا شکار ہوئی اور تین بلوچ شہری زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ریکان میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز کی ایک چلتی گاڑی براہ راست فائرنگ سے گاڑی بے قابو ہو کر تین بلوچ شہری زخمی ہوگئے ـ تاہم اطلاع موصول ہونے کے وقت زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ـ

مزید اطلاع کے مطابق قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے بغیر وارننگ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس گاڑی پر فائرنگ کی اور ریکان شہر سے بام کی طرف نکلتے وقت گاڑی پل کے کنارے سے ٹکرائی۔ جس سے تین بلوچ شہری زخمی ہوئے اس واقعہ کے بعد قابض ایرانی انٹیلی جنس اپنی سمند گاڑی میں موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مسافر گاڑی میں سوار کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں لوگوں نے گاڑی سے باہر نکالا کر نزدیکی طبی مراکز میں پہنچا دیا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز