شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںریگان میں قابض ایرانی آرمی اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، ایک...

ریگان میں قابض ایرانی آرمی اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، ایک آرمی اہلکار ہلاک

ریگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج شام کے وقت 16 نومبر 2921 کو امام رضا رینجر یونٹ کے اہلکاروں کی جانب سے ایک گاڑی کی طرف براہ راست فائرنگ کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے جوابی کارروائی کی۔

جھڑپوں میں فوج کے کم از کم ایک اہلکار کی ہلاکت کے بارے میں اطلاع ملی ہے ـ

نورمشیر رینجر یونٹ کے کیڈر نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اوستوار احسان شیرخانی بتائی ہے۔ یہ جھڑپ ریگان کاؤنٹی کے دشت سمسور کے میدان میں ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق درجنوں گاڑیاں اور فوجی جائے وقوعہ پر بھیجے گئے ہیں۔
باخبر ذرائع کے کہنا ہے قابض ایرانی آرمی کے ساتھ مسلح افراد کا جھڑپ کے دوران آرمی کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح قابض ریاست اسے بات کو میڈیا کے سامنے چھپا رہی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز