ریگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 16 نومبر 2021 کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ریگان سیمسور کے مغربی علاقے میں قابض ایرانی آرمی کے نورمشیر رینجر یونٹ کی مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں کم از کم دو فوجی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہونے کی اطلاع ہے ـ
ہلاک ہونے والے افسران “احسان شیرخانی” اور “رضوانی” کی شناخت ہوئی ہے اور اس جھڑپ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی شناخت “محسن علائی”، “محمد صدیق معین نژاد”، “علی ذوالعلا” اور “علی تنوردی” ہیں۔ اس وقت ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ جھڑپ گزشتہ روز سے تاحال جاری ہے کہا جاتا ہے کہ مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ میں قابض ایرانی آرمی کی کئی اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا شبہ ہے ـ