زابل (ہمگام نیوز ڈیسک) افغان ولایت زابل میں امریکی ڈرون حملہ، افغان طالبان کمانڈر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔افغان میڈیا کےمطابق ڈرون حملہ ضلع شاجوئی میں گزشتہ روز کیا گیا، ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ہارون کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔طالبان کمانڈر ہارون افغان سکیورٹی اہلکاروں سمیت قبائلی عمائدین کے سرقلم کرنے میں ملوث تھا۔