سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںزابل جیل میں دو اور بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی

زابل جیل میں دو اور بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی

زابل (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج 20 جنوری کو فجر کے وقت نصر آباد/زابل جیل کے اہلکاروں نے اس جیل میں دو اور بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصرآباد/زابل جیل میں دو اور بلوچ قیدی پرویز اکبری راد ولد حسین علی ساکن زاہدان اور جمال الدین گورگیج ولد محمد رحیم ساکن نصرآباد کو پھانسی دے دی گئی ـ ان قیدیوں پر منشیات کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تین سال قبل “لوٹک ” کے راستے سے گرفتار ہونے والے پرویز کے اہل خانہ گزشتہ رات اس سے ملنے کی کوشش کی تھی جو بڑی مشکل کے بعد انہیں ملاقات کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا ـ

جمال الدین گورگیج، جو تین سال سے نصرآباد جیل میں تھے ، کو اس شہر کی شرعی عدالت نے 2020 میں موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ بیس دنوں میں قابض ایران کی جیلوں میں کم از کم سات بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز