دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںزابل جیل میں دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی

زابل جیل میں دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی

زابل (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق، آج بروز ہفتہ فجر کے وقت نصرآباد جیل/ زابل میں دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جنہیں پہلے “منشیات سے متعلق” الزامات کی وجہ سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان دونوں قیدیوں کی شناخت “غلامرضا کاظمی” عمر تقریباً 44 سال ہے جو کہ شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے اور 35 سالہ “رضا زحمتی” جو کہ شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے ، دونوں کا تعلق نصرآباد سے ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ان دونوں قیدیوں کو 2018 میں نصرآباد میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں زابل شہر کی انقلابی عدالت کی پہلی شاخ نے جج “احسان بابائے تبریزی” کے فیصلے کے تحت سزائے موت سنائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو ان قیدیوں کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کیا گیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز