Homeخبریںزابل: مغربی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک نوجوان قتل

زابل: مغربی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک نوجوان قتل

زابل ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصرآباد/زابل کے علاقے لوٹک کے جنگل میں درخت پر لٹکی ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

 

درخت پر پھندا لگی لاش وہاں سے گزرنے والے راہگیروں کم کو ملی جس کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات تھے۔

 

ـ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصرآباد/زابل کے علاقے لوٹک کے جنگل میں راہ چلتے لوگوں کے ایک نوجوان کی لاش درخت پر لٹکی ہوئی ملی۔

موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کے جسم پر چاقو کے وار کے کئی نشانات موجود تھے جس سے یہ نتیجہ اخز کیا جاسکتا ہے کہ مقتول  کو پہلے چاقوؤں کے متعدد وار سے کئ ضربیں لگائی گئی تھیں اور  قتل کرنے کے بعد نامعلوم نوجوان کی لاش ایک درخت پر لٹکادی گئی تھی۔ ـآخری اطلاعات آنے تک اس پراسرار قتل کے محرکات پتہ نہ چل سکے اور نہ ہی قاتلوں کے حوالے سے کوئی سراغ مل سکا ہے۔

Exit mobile version