یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںزامران: قابض پاکستان آرمی کی بربریت جاری

زامران: قابض پاکستان آرمی کی بربریت جاری

تربت( ہمگام نیوز)کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستان آرمی کی بربریت جاری ، فضائی و زمینی فورسز کی بڑی تعداد میں آمد ، تفصیلات کے مطابق آج صبح سے قابض پاکستان آرمی کی جانب سے کیچ کے علاقے زامران کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے کی بربریت کا آغاز کردیا ہے جس میں عینی شاہدین کے مطابق 90کے قریب گاڑیاں اور 8ہیلی کاپٹر بھی بلوچ آبادیوں پہ ہونے والی جارحیت میں حصہ لے رہیں ، جبکہ دوسری جانب آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کو مختلف مقامات پہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے سخت مزاحمت کا بھی سامنا ہے اور کئی جگہوں پہ قابض فورسز پر حملے بھی کئے گئے ہیں ، تاہم کسی بھی جانب سے جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز