دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںزامران: قابض پاکستان آرمی کی بلوچ آبادیوں پہ دور مار توپوں سے...

زامران: قابض پاکستان آرمی کی بلوچ آبادیوں پہ دور مار توپوں سے حملہ

تربت( ہمگام نیوز) مکران کے علاقے زامران میں گذشتہ تین سے قابض پاکستان کی جانب سے بلوچ آبادیوں پہ یلغار جاری ہے ، دور مار توپوں اور ہیلی کاپٹر ز سے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، تفصیلات کے مطابق زامران میں گذشتہ تین دنوں سے قابض پاکستان آرمی کی جانب سے زمینی و فضائی بربریت اپنے عروج پہ ہے ، تازہ ترین اطلاع کے مطابق قابض فورسز نے کئی جگہوں پہ متعدد گھروں کو لوٹنے کے بعد نذر آتش کردیا ، اس کے علاوہ قابض پاکستان آرمی دور مار توپ( آرٹلری) کے زریعے بھی بلوچ آبادیوں کو بے دردی سے نشانہ بنا رہا ہے اور ساتھ ہی زمینی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی بھی کررکھی ہے اور ساتھ ہی مختلف مقامات پہ ہیلی کاپٹرز کے زریعے شیلنگ بھی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز