زامران : (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق زامران کے علاقے جالگی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مسلح تنظیم کے دو افراد جان بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زامران کے علاقے جالگی میں پہلے سے مورچہ زن منشیات فروشوں کی فائرنگ سے دو مسلح افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ زرائع کے مطابق مسلح افراد جالگی کےمقام پر منشیات کے گاڑیوں کو روک کر ان کو اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کررہے تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے موجود مورچہ زن منشیات فروشوں نے ان مُسلح افراد پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں دونوں مسلح افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے.
تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ابھی تک معلوم نہ ہو سکی.یہ بھی اطلاعات ہے کہ جانبحق ہونے والے ان افراد کی نعشیں جالگی بازار لائی گئی ہے۔مقامی معتبر زرائع میں سے کچھ لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان جانبحق افراد کا تعلق ایک مسلح تنظیم سے ہیں۔